لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے صدر ممنون حسین کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر نے ایک تقریب میں سود کو جائز قرار دیا۔ صدر کا یہ بیان اسلامی قوانین کے برعکس ہے۔ لہٰذا اسلامی قوانین کے برعکس بیان دینے پر صدر مملکت کو نااہل قرار دیا جائے۔