ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Dec 03, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست میں ملکہ برطانیہ، برطانوی ہائی کمشن، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انگریزوں نے رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے کوہ نور ہیرا چھین کر برطانیہ بھجوایا۔ موجودہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی 1953ء میں تاج پوشی میں ملکہ کو پہنائے جانے والے تاج میں کوہ نور ہیرا جڑا تھا۔ کوہ نور ہیرا پنجاب کا ثقافتی سرمایہ اور پنجاب کے عوام کی ملکیت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو دولت مشترکہ کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے ملکہ برطانیہ کا عہد حکومت ختم ہونے پر کوہ نور ہیرا لاہور منتقل کرنے کی درخواست کرنے کے احکامات صادر کرے۔

مزیدخبریں