لاہور (سٹاف رپورٹر) ذرائع سے معلوم ہوا ہے داعش کی جانب سے پنجاب کی مختلف جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ اور ان کے اہلخانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی آمیز خطوط بھجوائے گئے ہیں جیل افسران کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی کسی آفیسر کی جان کو خطرہ ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 24گھنٹے کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اہلکار جدید اسلحہ سے لیس ہیں جیلوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
داعش کی جانب سے مختلف جیلوں کو دھمکی آمیز خطوط، سکیورٹی مزید سخت کوئی خطرہ نہیں: محکمہ جیل خانہ جات
Dec 03, 2015