لاہور (خبرنگار) برطانیہ کے وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری آر ٹی ہون لارڈ مایوڈ آف ہورشم نے لند ن میں منعقد ہونے والی یو کے پاکستان انرجی اینڈ انفرسٹرکچر فورم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی اور دوسری پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کے حالات میں خاصی بہتری آئی ہے اور پاکستان کی صورتحال عالمی سرمایہ کاری کیلئے پوری طرح سازگار ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے پاکستان کے بارے میں پایا جانے والا تصورکا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں خاص طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور شہباز شریف پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے عمل میں کلیدی شخصیت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔