حکم امتناعی ختم: سندھ ہائیکورٹ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف 336 درخواستیں مسترد کردیں

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 336 درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حق ہے اور اس کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دی جاتی ہے۔ 2ہفتے تک فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ عدالت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف حکم امتناع بھی ختم کردیا۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا تھا جس پر تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے 0.6 کو کم کرکے 0.3 فیصد کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...