سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی سرمایہ کاری ایک کھرب روپے بڑھ گئی :کے ایس ای 100 انڈیکس32300 کی نفسیاتی حد پر بحال

کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 683.56 پوائنٹس کے اضافہ سے 32392.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاری ایک کھرب 24 ارب روپے بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 683.56 پوائنٹس کے اضافہ سے 32392.92 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 425.62 پوائنٹس کی تیزی سے 19079.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 19کروڑ 15لاکھ33ہزار80حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم9ارب 33کروڑ 96لاکھ34ہزار 412روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67کھرب 68ارب 91کروڑ 95لاکھ 43ہزار 662روپے سے بڑھ کر 68کھرب 93ارب 37کروڑ 12لاکھ 26ہزار 586روپے ہو گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 74کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ8کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای25انڈیکس 26.75پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5207.93پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 7لاکھ 8ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز22لاکھ46ہزار800حصص کا لین دین ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...