2 ریفرنسوں میں زرداری کی بریت چیلنج، رجسٹرار آفس ہائیکورٹ کا نیب کی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری کی 2 نیب ریفرنسز میں بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چینلج کر دیا گیا۔ نیب نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس نے کہا کہ اعتراضات ختم کرکے درخواست دوبارہ جمع کرائی جائے۔ احتساب عدالت نے زرداری کی بریت کی درخواست منظور کی تھی۔ نیب نے مﺅقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ کیا۔ آصف زرداری قصور وار ہیں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
چیلنج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...