مجدد الف ثانیؒ نے انسانیت کو کفرو شرک سے بچایا: راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حضرت شیخ احمد سرہندی امام ربانی مجدد الف ثانیؒ ایک سچے عاشق رسول اوردین اسلام کے عظیم مبلغ تھے ۔ انہوں نے غلامی رسول ؐسے سرشار ہو کر انسانیت کوکفروشرک سے بچایااور لوگوں کے ایمان کی حفاظت فرمائی۔دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں آپؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دو ر اکبر میں مسلمانوں کو اصل دین سے مخرف کرنے اور اسلام جیسے دین حقہ کو ہندوستان سے جلاوطن کر نے کی ناکام کوششیں اپنے عروج پرتھی ایسے حالات میں آپؒ نے قلمہ حق کو بلند کیا اور قید و بند کی صوبتیں برداشت کیں۔

ای پیپر دی نیشن