لاہور (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 2طالب علموں اور 2بھائیوں سمیت 11افراد جاں بحق، ڈی پی او جھنگ سمیت 38افراد زخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق تتلے عالی، نوشہرہ ورکاں اور گوجرانوالہ سے نامہ نگاران کے مطابق گزشتہ صبح ساڑھے سات بجے نوشہرہ ورکاں سے لاہور جانے والی دومسافر وےگنیں رےس لگاتے ہوئے اےک دوسری سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ماڑی بھنڈراں کے علاقہ مےں سامنے سے آنے والے منی مزدا ٹرک سے اےک وےن بری طرح ٹکراگئی، حادثہ کے نتےجہ مےں وےگن کی چھت کٹ جانے سے اس مےں سوار طالب علم سولہ سالہ عدےل ظفر سکنہ نوشہرہ اور پندرہ سالہ اےان رےاض سکنہ مٹو بھائےکے موقع پر ہی دم توڑ گئے زخمےوں مےں سے 50سالہ محمد ادرےس سول ہسپتال گوجرانوالہ پہنچ کر اپنے خالق حقےقی سے جا ملا جبکہ شدےدزخمی حسےب خاں، محمد اطہر ،احمد رضا ، عاشر منصور مزدا ڈرائےور محمد اقبال ، طالب علم محمد عقےل، اشتےاق ، عامر،محمد ارشد ،محمدرمضان اور مرےم منظورکو نوشہرہ ورکاں اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں مےں فوری طبی امداد کےلئے پہنچا دےا گےا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مصطفی آباد چھٹیاں والا کے رہائشی تین بھائی موٹر سائیکل پر سوار سرہالی گاو¿ں جارہے تھے سرہالی کے قریب پہنچنے پر اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکڑا گئے جس کے نتیجے میں 2بھائی 30سالہ رفیق ،24سالہ نعیم مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا تیسرا بھائی 26سالہ اشرف شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا مقامی پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کارروائی ہے ۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت اور جلالپور بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود سندھو اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی پر جا رہے تھے جلالپور بھٹیاں کے قریب ونیکے روڈ پر ان کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر قلا بازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار واپڈا اہلکار محمد خالد جاں بحق جبکہ ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو اور دو پولیس اہلکار ثقلین عباس اور عثمان زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایبٹ آباد سے شیروان جانے والے ٹرک کو پنڈکرگو خان کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ حادثہ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ 21زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مراد آباد مظفر گڑھ کے قریب 2موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثات