چیف آف ائر سٹاف کبڈی چیمپئن شپ‘ پی اے ایف‘ واپڈا فائنل میں مدمقابل

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پہلی چیف آف ائر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پی اے ایف اور واپڈا کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پہلا سیمی فائنل پی اے ایف اور سوئی گیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرا سیمی فائنل واپڈا اور آرمی کے درمیان کھیلا گیا۔ واپڈا نے 46-41 سے کامیابی حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے علاوہ فائنل میچ آج کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن