واشنگٹن (اے پی پی) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کا توڑ کرنے کیلئے ”پاکستان ایمبیسی فورم“ کے نام سے سفارتی مہم کا آغاز کر دیا۔ اس پلیٹ فارم سے پالیسی ساز اداروں اور ماہرین سے رابطے کئے جائیں گے۔ فورم کے زیر اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ”پاکستان میں انرجی کی صورتحال“ پر غور کیا گیا۔ اس سیشن میں امریکی حکومت، عالمی بینک، آئی ایم ایف کے حکام سمیت مختلف تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔
مہم
واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے نے منفی پراپیگنڈا کے خلاف ”ایمبیسی فورم“ کے نام سے سفارتی مہم کا آغاز کر دیا
Dec 03, 2016