امریکی ارکان کانگرس کا متنازع قانون ”جاسٹا“ میں ترامیم کا مطالبہ

Dec 03, 2016

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس میں حال ہی میں منظور کیے گئے انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک متنازع بل کے خلاف کانگریس میں دوبارہ آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ کانگریس کے دو سینئر ارکان نے متنازع قانون”جاسٹا“ کو دوبارہ ایوان میں زیربحث لانے اور کی بعض شقوں میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے دو ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ’جاسٹا‘ کے نفاذ سے امریکہ اور عالمی برادری کے درمیان تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لیے اس قانون میں ضروری ترامیم کی جائیں۔خیال رہے کہ امریکی کانگریس نے چند ہفتے پیشتر ”Justice ’’Justice Against Sponsors of Terrorism Act‘“(جاسٹا) نامی ایک متنازع قانون کی منظوری دی تھی۔ صدر باراک اوباما اور امریکی انتظامیہ نے ’جاسٹا‘ کو مسترد کردیا تھا تاہم کانگریس نے’ویٹو‘ کا استعمال کرتے ہوئے جاسٹا کی منظوری دے دی تھی۔ اس متنازع قانون کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ شہری کسی بھی ملک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرسکتے ہیں۔دو سینئر امریکی سیاست دانوں اور ارکان کانگریس لینزی گاہم اور جن مکین نےوہ ’جاسٹا‘ نامی بل میں ترامیم کے لیے جلد ہی ترامیم تجویز کریں گے۔ ان تجاویز میں یہ بات شامل ہوگی کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد صرف ان ممالک کے خلاف قانونی کارروائی کریں جہاں پر سرکاری سطح پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کی قصداً سرپرستی کی گئی ہو۔
امریکی ایوان نمائندگان

مزیدخبریں