ہنری کسنجر سے ملاقات ‘امریکہ سے پائیدار تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں: چینی صدر

Dec 03, 2016

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کے بعد چین اور امریکہ کے مابین مستحکم اور پائیدار باہمی تعلقات کے فروغ کی امید ہے ،چین امریکی انتخابات کے بعد سے تمام حالات وواقعات کا بغور جائزہ لے رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چینی صدر سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات مستحکم اور پائیدار طریقے سے فروغ پائیں ۔ اوباما اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی ہے ۔جس میں نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر باقاعدگی سے چین کے دورے کرتے ہیں جہاں انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ ہنری کسنجر دونوں ممالک کے مابین1971 میں سفارتی تعلقارتی قائم ہوتے وقت امریکی وزیر خارجہ تھے اور امریکہ کی جانب سے سب سے پہلا سرکاری دورہ بھی انہوں نے ہی کیا تھا۔

مزیدخبریں