کوونٹری پاک میڈیا سنٹر کے زیرِ اہتمام تقریب

کوونٹری (نامہ نگار) پاک میڈیا سنٹر کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی کونسل کے کابینہ ممبر کامران خان نہ کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ادارے کو جدوجہد کرنا ہوگی۔ چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ برمنگھم پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کی ذاتی کوششوں سے پاکستان اور پی آئی اے کا نام بلند ہوا۔کونسلر اور کابینہ ممبر ازور خان نے کہا کہ ایسی شخصیات کو ایوارڈز دینے چاہئیں جو ذاتی حقیقت میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کریں۔ بیرسٹر محمد عاقل نے کہا کہ پی آئی اے نے پورے برطانیہ میں اتنا کام نہیں کیا جتنا برمنگھم نہ گراف اونچا کیا اور عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ظفر عباس تارڑ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں قائم ہونے کے لئے قائم ہوا۔ اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن