کالعدم تنظیموں کے8 دہشت گردوں سمیت مختلف علاقوںسے24 ملزمانگرفتار

Dec 03, 2016

کراچی( کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی پولیس کی سرجانی میں کارروائی مقابلے کے بعد تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 30 بور پستول، اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں قاری عابد، قاری نذیر معاویہ، اور زبیر اشفاق کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث ہیں جس کے بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر حساس اداروں اورپولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں نے شہر میں اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کرنے کاانکشاف کیا ہے۔کراچی کے علاقے صدر سے حساس اداروں اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیئے ہیں۔حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزمان ،عبدالرحمن ،کمال عرف ماموں اور ابولبشر عرف کنیہ کی انٹروگیشن رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈکیتیاں کرتے ہیں۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق گرفتارملزمان نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو عمر نامی شخص نے تربیت کے لیے بھیجا۔ملزمان کوافغانستان میں چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے اوربم بنانے کی تربیت دی گئی۔انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق کراچی میں القاعدہ برصغیر کے برمی اور بنگالی گروپ سرگرم ہیں ، برمی گروپ تھانوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے۔ دریں اثنا کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بع دایک زخمی سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول، موٹرس ائیکل اور چھینے ہوئے سات موبائل برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق زخمی عقیل ولد امیر حسین اور اس کے ساتھی کی گرفتاری قیوم آباد سے اس وقت عمل میں آئی جب وہ راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،ایمونیشن اور اسمگل کیے گئے ایرانی ڈیزل سے بھرے ڈرم برآمد کرلیے ہیں ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جار رکھا ہوا ہے ۔جمعہ کو مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں سے 2کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی ،ایک کالعدم القاعدہ برصغیر ،2کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ ہے جبکہ 6بھتہ خوروِں ،4ایرانی ڈیزل اسمگلر ،2غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں اور 2اسٹریٹ کرمنلز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایمونیشن اور اسمگل کیے گئے ایرانی ڈیزل سے بھرے ڈرم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
گرفتاریاں

مزیدخبریں