کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نواز حکومت کو ٹرمپ کردیا ہے ،امریکی صدر ٹرمپ کے فون سے شریف فیملی کا کسی غلط فہمی کا شکارہونا خودفریبی سے کم نہیں ،ایسا لگتاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں ویلہ بیٹھاہے جو وزیراعظم کی تعریفوں کے قصیدے پڑھ رہاہے ۔اس ٹیلی فونک گفتگو سے امریکا کی پاکستان کی طرف نہ تو پالیسی بہتر ہوسکتی ہے اور نہ ہی وہ پانامہ کے کیس سے بچ سکتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہاﺅس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کی تقریروں اور تحریروں کے ساتھ ان کے خاندان والوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں حکومت کے وکیل اور وزرا بار بار میڈیا کے سامنے آکر قوم اور عدالت کاوقت برباد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،شریف برادران کی زندگی کرپشن کے مقدمات سے بھری پڑی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اس ملک کے اداروں کو کسی قابل سمجھا ہی نہیں ہے ،ملک میں موجود تحقیقاتی ادارے بھی حکومت کے دباﺅ میں رہ کر کام کرتے رہے جس کی وجہ سے یہ لوگ ملکی خزانے کو دل کھول کر لوٹتے رہے ،بعدازاں انہوں نے نیوز چینلوں کی بندش کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کراچی پریس کے باہر بیٹھے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیوز چینلوں کی بندش پاکستانیوں کی آواز کو بند کرنے کے مترادف ہے۔
حلیم عادل شیخ
امریکی صدر نے نواز حکومت کو ٹرمپ کردیا ہے،حلیم عادل شیخ
Dec 03, 2016