ڈی اے پی کھاد پر دی جانےوالی سبسڈی ختم

Dec 03, 2016

کراچی (نیوز رپورٹر) ڈی اے پی کھاد پر دی جانےوالی سبسڈی ختم ہو گئی ہے۔ امپورٹرز کے مطابق درآمدات متاثر ہونے سے قیمت 300روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی اے پی کھاد کی درآمدات کے لئے دی گئی 8 ارب 80 کروڑ روپے کی سبسڈی اب ختم ہو چکی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں ڈیپ کی فی بوری 300 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابقا س حوالے سے حکومتی حکام سے امپورٹرز کی بات چیت جاری ہے مگر اب تک حکومت نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا جس کے باعث درآمد کنندگان نے مزید ڈیپ کی امپورٹ نہ ہونے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں