کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے اختتام پر جاری تیزی پر100 انڈیکس 363.54 پوائنٹس اضافہ پر 43270.90 کی ریکارڈ سطح پر بند رہیں۔سرمایہ کاری مالیت میں 49ارب 24کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ آئل ‘کمیونیکیشن‘ سیمنٹ سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں مقامی وغیرملکی خریداروں کی دلچسپی اوراگلے ہفتے غیرملکی سرمایہ کاروں کی متوقع آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے آئل‘کمیونیکیشن‘ سیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پرحاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 416 کمپنیوں تک رہا جس میں252 کمپنیوں میں اضافہ‘ 149کمپنیوں میں کمی اور 15کمپنیوں میں استحکام رہا۔