بھینسوں، بھیڑ بکریوں کی انشورنس، موت، چوری، اسقاط حمل پر رقم ملے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک اورایشیاءانشورنس کمپنی کے مابین جانوروںکی انشورنس کامعاہدہ طے پا گیا۔ جس کے تحت ویہڑیوں جھوٹیوںکی موت کے عوض 1لاکھ روپے اوربھیڑبکریوںکی موت کے عوض 23 ہزار تک فی جانور متاثرہ خاتون کو اداکرنے کی پابند ہوگی۔ محکمہ لائیو سٹاک اور ایشیاءانشورنس کمپنی کے مابین غریب دیہی خواتین میں تقسیم شدہ جانور برائے سال 2016-17ءکی انشورنس کے معاہدے پرگزشتہ روز دستخط کئے گئے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک اورانجینئراحتشام الحق قریشی گروپ چیئرمین ایشیاءانشورنس کمپنی میں معاہدے کی فائلوںکا تبادلہ کیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک ویہڑیوں جھوٹیوںکی قیمت کے عوض1.08فیصد اور بھیڑ بکریوںکی قیمت کے عوض 2.79 فیصد سالانہ پریمیم کمپنی کواداکرے گی جس کے عوض ایشیاءانشورنس کمپنی جانوروں میں موت، چوری اور اسقاط حمل ہونے پر غریب خواتین کو انشورنس اداکرنے کی پابند ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...