لاہور (خبر نگار) کلکٹر کسٹمز لاہور کے احکامات کی روشنی میں فارن کرنسی کی سمگلنگ کے انسداد کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ان ٹیموں نے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ کی سربراہی میں مشکوک مسافروں جامہ تلاشی جاری ہے۔ یہ ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے بیرون ملک جانے والے جہازوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ ائرپورٹ کے تمام داخلی دروازوں سے آمدورفت اور نقل و حمل کو چیک کریں گے۔کلکٹر آف کسٹمز (پریوینٹو) کے احکامات کے مطابق انسداد کرنسی سمگلنگ سیل کو مزید فعال بنایا گیا ہے اور علامہ اقبال انٹرنیشنل کے بین الاقوامی ہال کے مسافروں کی سہولت کے لئے کرنسی ڈیکلریشن کاﺅنٹر بھی بنا دیا گیا ہے۔