فیفا کی طیارہ حادثے پر ایک منٹ خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت

برازیل(سپورٹس ڈیسک) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا میں طیارہ تباہ ہونے کے سبب برازیل کے فٹ بال کلب شپے کوئنز کے کھلاڑیوں اور عملے کے سوگ میں رواں ہفتے ہونے والے تمام میچز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔برازیل کے فٹ بال کلب شپے کوئنز کے کھلاڑیوں اور جہاز کے عملے سمیت 81 افراد کو بولیویا سے کولمبیا لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔یہ ٹیم کلب کی تاریخ کے سب سے بڑے میچ کوپا سودا میری کانا کا فائنل کھیلنے کیلئے کولمبیا جا رہی تھی لیکن 19 کھلاڑیوں اور کوچنگ کے عملے سمیت 75 افراد حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔فیفا نے رواں ہفتے میچ کھیلنے والی تمام ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں حصہ لیں۔اس حادثے میں تین کھلاڑیوں سمیت ک±ل چھ افراد بچنے میں کامیاب رہے جس میں دفاعی کھلاڑی لوشیانو روچیل، ریزرو گول کیپر جیکسن ریگنر فولمین اور سینٹر بیک ہیلیو ہرمیتو نیٹو شامل ہیں۔نیٹو کو ریڑھ کی ہڈی میں سرجری کی ضرورت ہے جبکہ فولمین کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی اور وہ اپنی دوسری ٹانگ سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔کلب کے ڈائریکٹر سیسیلیو ہانس نے کہا کہ کلب کو ہلاک کھلاڑیوں کی یاد میں نئے سرے سے کلب کو بنانا ہو گا۔حادثے کے بعد برازیل کے تین صف اول کے کلبوں نے کہا ہے کہ وہ شپے کوئنز کو اپنے کھلاڑی پیش کریں گے۔ادھر فیفا کے صدر گیانی انفینٹو نے آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کردیا ہے اور وہ حادثے میں ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن