بحرہند میں چینی آبدوزوں کی آمد سے بھارت پریشان

بحرہند مین چینی آبدوزوں کی آمد نے بھارت کو پریشان کر دیا۔بھارتی نیوی نے بری فوج سے مدد مانگ لی۔بھارتی نیول چیف کے مطابق کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت آنند اند اور نکوبار جزیروں کے قریب چینی آبدوزوں کی آمد سے سخت پریشان ہے ۔گزشتہ روز بھارتی نیول چیف ایڈمرل نیل لانبا نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی آبدوزوں کی بحر ہند میںآمد پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔بھارتی نیول چیف کامزید کہنا تھا کہ بھارت بحر ہند میں سمندری حدود میں کسی بھی ملک کے آبدوزوں کی نقل و حرکت سے بخوبی آگاہ ہے ،اور بھارتی نیوی کی جانب سے سخت نگرانی کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے 2012 سے ان آبدوزوں کی آمد کا سلسلہ شروع کر دیا تھا، "انہوں نے پاکستان کے دعووں کو بھی مستر د کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی آبدوز ان کی سمندری حدود میں داخل ہوگئیں۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا اور حکام چینی آبدوزوں کی آمد کو ان رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں چین نے کہا تھا کہ وہ گوادر پورٹ پر تجارتی راہداری کے تحفظ کے لئے اپنی آبدوزوں کو بھیج رہا ہے ۔بھارتی نیوی نے اس سلسلے میں بری فوج سے بھی مدد طلب کرلی ۔

ای پیپر دی نیشن