کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تجاوزات سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کیا جائے گا اور شہر کے پارکوں‘ کھیل کے میدانوں ‘ سڑکوں اور جہاں جہاں بھی تجاوزات قائم ہیں انہیں ختم کریں گے‘ سپریم کورٹ کے حکم سے ہمیں بہت سپورٹ ملی ہے‘ کیبل آپریٹرز 90 دن کے اندر کے ایم سی کی سڑکوں سے اپنے کیبل ہٹا لیں بصورت دیگر انہیں کاٹ کر ہٹا دیا جائے گا‘ کراچی کا کام جو بھی کرے ہم اس کے ساتھ ہیں حکومت سندھ اگر ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریبات میں نہیں بلاتی تو نہ بلائے لیکن کراچی میں کام کریں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں یہ بات انہوں نے سیکٹر L-1‘ یو سی 39 سرجانی ٹائون میں سڑک اور سیوریج لائن کے تعمیراتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کہی ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی‘ پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان‘ یو سی چیئرمین زاہد بشیر‘ وائس چیئرمین یو سی 39 نعیم اطہر‘ ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل
کیبل آپریٹرز 90 دن کے اندر کے ایم سی کی سڑکوں سے اپنے کیبل ہٹا لیں بصورت دیگر انہیں کاٹ کر ہٹا دیا جائے گا میئر کراچی
Dec 03, 2017