پریڈ گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ملکی سیاست میں نئے رخ کا تعین کرے گا: راجہ ٖفیصل ممتاز

ہٹیاںبالا(آئی این پی) پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ ٖفیصل ممتاز را ٹھور نے ہٹیاں بالا کے پی پی کارکنان کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے 50سال مکمل ہونے پر پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام پاکستان کی سیاست میں نئے رخ کا تعین کرے گا۔ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے ہزاروں جیالے اسلام آباد جلسہ میں شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں نہ صرف امن وعامہ کا مسئلہ ہے بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں بحران کی کیفیت ہے ان حالات میں ملک کو بحران سے صرف بلاول بھٹو زرداری ہی نکال سکتے ہیں۔چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے عوام ملک وملت کے وسیع تر مفاد میں بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں پی پی نے اپنے منشور کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کیا مسلم لیگ(ن)تعلیم دشمن جماعت ہے آزادکشمیر حکومت انتقام پراترآئی ہے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے قائم ہوتے ہی ملک بھر میں افراتفری کو فورغ ملاپی پی شہداء کی وارث جماعت ہے شہید بابا ذولفقارعلی بھٹو ،شہید بی بی رانی نے اس ملک کی عوام کی خاطر اپنی جان دی ہم بھی جمہوریت کے لیئے تن من دھن قربان کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن