لاہور (پ ر) حضرت سید شاہ ابوالمعالیؒ کا 419واں سالانہ عرس مبارک کل 4 دسمبر بروز پیر بعد نماز عشاء سجادہ نشین مخدوم سید پیر محمد سلیم اکبر شاہ قادری کرمانی بمقام دربار حضرت سید شاہ ابوالمعالی نزد لاہور ہوٹل میں ہو گا۔ اس موقع پر محفل قرآت و محفل نعت ہو گی۔ جس سے جید علماء کرام خطاب کریں گے۔ جبکہ تقسیم اسناد بھی کل ہو گی۔ یہ تقریب جامع مسجد حضرت سید شاہ ابوالمعالی میں ہو گی۔ عرس کے دوسرے روز 5 دسمبر بروز منگل بعد نماز مغرب چادر پوشی، لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا۔