کراچی( کامرس رپورٹر) ECCاور حکومت نے ایل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فیصلے پر دستخط کر دیے۔ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس نا منظور۔قیمت بڑھنے کیخلاف 9دسمبر 2017کو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔سرکاری ایل پی جی کمپنی SSGC ایل پی جی کی قیمت بڑھانے میں بازی لے گئی۔ایل پی جی مافیا لوکل پیدا واری ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لگنے کے بعد قیمتیں بڑھانے اور حکومت کی 4سال کی کوششوں پر پانی پھیرنے میں کامیاب۔لوکل پیداواری ایل پی جی پر لیوی
ٹیکس لوکل اور درآمدی گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے کیلئے لگایا گیاتھا جس سے غریب صارفین کیلئے سستی ایل پی جی میسر آنے کی امیددکھائی دی۔درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگنے سے غریب عوام کا استحصال شروع،ماضی کی طرح اب لوکل ایل پی جی بھی صارفین کو امپورٹ قیمت پر مجبوراً خریدنا پڑے گی۔ فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان( ایل پی جی چیمبر آف پاکستان )اورایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام کو سردیوں کا دوسرا تحفہ بھی ارسال کر دیا گیا۔ ECCاور حکومت نے مل کر ایل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فیصلے پر دستخط کر دیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیںلہذہ قیمت بڑھنے کے خلاف 9دسمبر 2017کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔