راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مختلف کیسوں کی سماعت کی خصوصی عدالت نے تھانہ جاتلی کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم وقار حسین کی سماعت 19دسمبر، تھانہ کہوٹہ کے مذہبی منافرت اچھالنے میں مولانا شاہین طالبانی کیس میںدوگواہوں کے بیان ریکارڈ کرکے سماعت 16دسمبر، تھانہ پنڈ دادنخان کیس میں ملزم لیاقت علی کی درخواست ضمانت خارج کرکے سماعت 9دسمبر، تھانہ آر اے بازار قتل کیس میں ملزم وسیم آفتاب وغیرہ کی سماعت 7دسمبر ،تھانہ سی ٹی ڈی کے بارود ی موادبرآمدگی کے ملزم رمضان کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبندکر سماعت 12دسمبر، زرمحمد کیس میںدوگواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 17دسمبر، تھانہ صدر اٹک کے قتل اور اقدام قتل کیس میں ملزم پرویز کیس کی سماعت 20دسمبر، تھانہ سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کیس میں ملزم عدنان کی سماعت 13دسمبر، تھانہ چونترہ کے اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کیس میں ملزمان گلزار وغیرہ کی سماعت 18دسمبر، تھانہ کہوٹہ کے پولیس مقابلہ کے ملزم عمر کیا نی وغیرہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی ۔
مذہبی منافرت اچھالنے کے مولانا شاہین طالبانی کیس میںدوگواہوں کے بیان ریکارڈ
Dec 03, 2017