اسلام دشمن طاقتیں مدارس سے اٹھنے والی روشنی کو بجھانا چاہتی ہیں: سمیع الحق

نوشہرہ (صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں مدارس سے اٹھنے والی روشنی کو بجھانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع شانگلہ سے آئے ہوئے وفد جس کی قیادت مولانا فضل سبجان نے کی لنڈی کوتل وفد کی قیادت مولانا عتیق اللہ مولانا محمود بنوری اورڈیرہ اسماعیل خان کے وفد کی قیادت مولانا قاضی محمد نسیم نے کی اس سے قبل اقراء روضۃ الاطفال کنڈر نوشہرہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا ماضی شاندار او رمستقبل روشن ہے تمام دینی جماعتوں کا اعتماد صرف اور صرف ہمارے اکابر پر ہے۔ انتخابی سیاست کے حوالہ سے انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، 6 دسمبر کو جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے علاوہ مختلف مسالک کے دینی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے لئے 5 دسمبر کو اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں دفاع پاکستان کونسل میں شامل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کوئی حتمی رائے قائم کی جائے گی۔ لنڈی کوتل کے بہت بڑے دینی علمی اور روحانی گھرانے کے فرزند پیرطریقت صاحبزادہ محمد صدیق بنوری کے صاحبزادے مولانا محمود احمد بنوری نے بھی مولانا سمیع الحق کی موجود گی میں جمعیت ف سے پچاس سالہ رفاقت کو خیرباد کہہ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، اور کہاکہ وہ اسی مہینے میں تمام جماعتی ساتھیوں اپنے عقیدت مندوں اور مریدین کے ہمراہ ایک بڑے جلسہ عام میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن