لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی رہائش گاہوں جاتی امرا رائے ونڈ اور ماڈل ٹاﺅن میں محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی محفل میلاد میں انکے چھوٹے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر، بھتیجوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز، یوسف عباس، کزن طارق حمید بٹ، عارف حمید بٹ سمیت انکے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ میاں محمد شریف مرحوم کے قریبی افراد میں سے عبدالرزاق جامی، حافظ مرغوب ہمدانی و دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مہمانوں میں خود اپنے ہاتھ سے لنگر تقسیم کیا۔ اس موقع پر انکی رہائش گاہ جاتی امرا کو خوبصورت روشنیوں اور آرائشی محرابوں سے سجایا گیا تھا۔ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی محفل میلاد میں ممتاز عالم دین اور اتفاق مسجد کے خطیب علامہ ریاض حسین، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک، صوبائی وزراءسید زعیم حسین قادری، رانا ثناءاللہ، منشاءاللہ بٹ، خواجہ عمران نذیر، لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید، ڈپٹی میئر میاں محمد طارق سمیت مختلف شعبوں کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔
محافل میلاد
;;نواز اور شہباز شریف کی رہائش گاہوں پر محافل میلاد، سابق وزیراعظم نے لنگر تقسیم کیا
Dec 03, 2017