اسحاق ڈار نے ناقابل ضمانت وارنٹ مفرور قرار دینے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور مفرور قرار دینے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار صحت خرابی کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ وہ اس سے پہلے عدالت میں حاضر ہوتے رہے ہیں۔ عدالت حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں چیئرمین نیب جج احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...