لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اظہر علی گھٹنے کی انجری سے ریکوور ہونے کے بعد آج ( اتوار) سے دوبارہ ایکشن میں ہوں گے۔اظہر علی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز میں شرکت سے محروم رہے تھے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کی بحالی کیلئے انگلینڈ بھیجا تھا جہاں انہوں نے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں فٹنس پر کام کیا۔فٹنس کی بحالی کے بعد اظہر علی آج سے کرکٹ ایکشن میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو قائد اعظم ٹرافی میں میچ فٹنس ثابت کرنے کو کہا گیا ہے اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ان کی شرکت کا انحصار بھی کارکردگی پر ہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈسے قبل آل رائونڈر فہیم اشرف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔وہ این سی میں انجری سے بحالی کے مرحلے سے گزریں گے۔