لاہور (سپیشل رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ کی گمشدگی کے بعد بخیروعافیت فیصل آباد سے بازیاب ہو گئے۔ ناصر شیرازی کے چھوٹے بھائی اور انکی گمشدگی کے مدعی علی عباس شیرازی کے مطابق وہ اپنے گھر بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کو ایک ماہ قبل یکم نومبر کو واپڈا ٹاﺅن لاہور سے اغوا کیا گیا تھا۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کوششوں‘ رابطوں‘ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان‘ ذمہ داران کی ملک گیر جہد مسلسل‘ لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ کی بدولت بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اغوا کاروںنے ناصر عباس شیرازی کے بھائی فخر شیرازی کو ناصر شیرازی سے فون کروایا کہ اس جگہ سے انہیں آکر لے جائیں۔ فخر شیرازی بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو ناصر شیرازی وہاں موجود تھے۔ ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ملک بھر میں پُرزور احتجاج اور جدوجہد کی تھی۔
ناصر شیرازی