مشکوک بائولنگ ایکشن قانون صرف پاکستان کیلئے ہے :سعید اجمل

Dec 03, 2017

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل کو اس بات کا بہت دکھ ہے کہ کرکٹ بورڈ کا کوئی بھی سرکردہ افسر ان کے کرکٹ سے الوداع کہتے وقت موجود نہ تھا ۔ چیئرمین سیٹھی نے فون کرنے کی زحمت ہی نہیں کی۔مشکوک بائولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کا قانون صرف پاکستان کے لیے ہے۔ وہ بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز اور بھارت کے کئی ایسے بائولرز کے نام انگلیوں پرگنوا سکتے ہیں جو 15 ڈگری سے زیادہ بائولنگ کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں