اسلام آباد (اپنے نمائندو ں سے)ٹیکسلا، گو جرخان، کلرسیداں، جہلم ،فتح جنگ،چکوال،مری،سجنوال کینٹ ،اٹک،تلہ گنگ ،پنڈی گھیب ،بیول،دھریالہ جالپ ،حضرو ، جنڈ،اڈیالہ ،لاوہ، دولتالہ،بوچھال کلاں، جبر، سوہا وہ ودیگر علاقوں میں جشن عید میلاد النبی ؐ مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔ مساجد ، گلیوں ، محلوں، مارکیٹوں، گھروں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔ٹیکسلا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ٹیکسلا شہر اور ٹیکسلا کینٹ میںجشن عیدمیلادالنبیؐ کے الگ الگ جلوس نکالے گئے، ٹیکسلا کینٹ کاجلوس راجہ رب نوازکے مرکزی پیٹرولیم سے شروع کیاگیا،جبکہ ٹیکسلاشہرکاجلوس علیؓ مسجد نزد ریلوے سٹیشن بعدنمازجمعہ نکالاگیا جوکہ مقررہ راستوں سے گزر کر چوک سرائے کالامیںاختتام پذیرہوگیا،بلدیہ ٹیکسلاکے دفتر کے سامنے چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا سیدمحمود حسین شاہ کی زیر نگرانی جلوس کااستقبال کیاگیااورحاجی شیخ شفیق احمد، ملک منظورالہی اعوان،اورپاکمرکزی میلاکمیٹی کے عہدیداران کی موجودگی میں نعت خواں پارٹیوں کے ممبران میںخصوصی انعامات تقسیم کیئے گئے،متذکرہ جلوسوںمیںپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ایم این اے غلام سرورخان،اورمسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی عمرفاروق نے بھی شرکت کی،ٹیکسلاکینٹ کامرکزی جلوس راجہ رب نوازگوجرخانی کے مرکزی پیٹرولیم سے شروع کیاگیا،جس سے علامہ شیخ احمد خان فضلی نے خطاب کیا ،عاشقان مصطفیٰؐکے درود و سلام سے فضائیں مہک اٹھی ہیں،اس موقع پرملک بلال، راجہ رمیض گجر خانی ،نجیب عباسی،اور واصف ملک چئیرمین نے شرکاء جلوس کا استقبال کیا اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ ٹیکسلا سید رضا حسین شاہ،سیدطاہرشاہ سنگجانی،سیدحامدشاہ کاظمی،سیدموسی شاہ،سیدکاظم شاہ،سیدحسن شاہ آف سنگجا نی، سیدحیدرشاہ،سردار محمد علی شاہ، سید ہاشم شاہ،سیدبلال حسن شاہ، قاری یاسر،محمد جاوید،محمد سردار، محمد رمضان، راجہ شیراز احمد،ملک علی محمد، شیخ قیصر،ملک یاسر،ملک بلال، چیئرمین ملک واصف،سید بلال حسن، سید عاصم شاہ، سید ضامن شاہ، پیرزادہ سید سلطان شاہ کاظمی، ملک منور،منیر شاہ، حاجی عظیم خان، حاجی نعیم خان،چوہدری نصیر،مرزا سعید، محمد امیر، قاری یاسر،نجیب عباسی، راجہ میض، ملک تاج ،اشرف کٹاریہ، دستگیر بٹ، انکل عثمان، سمیت دیگر معززین علاقہ و ثناء خوان مصطفیؐ موجود تھے،دریں اثناء ثناء خوان مصطفیؐ نے حضور اکرم ؐ پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور علمائے کرام نے عید میلاالنبی ؐ پر روشنی ڈالی،جبکہ شرکاء جلوس کے لئے راجہ ربنواز گجر خانی کی جانب سے پر تکلف طعام کا خصوصی اہتما کیا گیا تھا۔ گوجرخان سے نامہ نگارکے مطابق مرکزی میلاد کمیٹی گوجرخان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، ریلوے روڈ گوجرخان مولوی اسماعیل چشتی مسجد کے سامنے سے جلوس نکالا گیا ، جلوس کا افتتاح عمر شجاع،شاہد صراف، الحاج شیخ عبدالغنی اور سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم نے کیا، مرکزی جلوس میںذیلی میلاد کمیٹیوں جھنڈا میلاد کمیٹی، مدنی محلہ میلاد کمیٹی، بڑکی چوہان میلاد کمیٹی، سیفی میلاد کمیٹی، دعوت اسلامی، المدینہ میلاد کمیٹی ، دمہ میلا د کمیٹی ، حبیب کنیال میلاد کمیٹی، جبر میلاد کمیٹی اور دیگر قرب و جوار کی میلاد کمیٹیاں اپنے اپنے قافلوں کے ہمراہ شریک ہوئیں ، جلوس کی قیادت پیرآف بھنگالی شریف پیر سید سلطان علی شاہ، سرپرست مرکزی میلاد کمیٹی علامہ محمود الحسن چوہان ، صدر الحاج شیخ عبدالغنی ، جنرل سیکریٹر ی عبدالصبور کیانی، سابق ناظم سٹی راجہ عبدالغفور کیانی، مفتی مختار علی رضوی، صاحبزادہ خلیل احمد رضوی، مرزا عمر اسد اللہ ، ملک عامر وزیر ، چوہدری گل محمد ، قاری محمد شبیر عثمانی ، علامہ قاری غلام صدیق باروی ،مرزا تیمور،مرزا نصیر اور دیگر علماء مشائخ اہل سنت نے کی ، جبکہ ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز ، ایس ایچ اواشتیاق مسعود چیمہ ، چاند مبین، عامر نائیک اور محکموں کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی جلوس کو کنٹرول کرنے میں میجر جاوید صادق، نصیر چشتی ، تیمور وارثی، امتیاز وارثی، حافظ راجہ ارشد، حافظ سفیر، ڈی ایف سی مرزا خرم، چوہدری شہزاد گل صراف، عمر کیانی اور وارڈنز اپنے چوکی انچارج ثناء اللہ قریشی ، مرزا جواد اور دیگر عملہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ کہو ٹہ سے نامہ نگارکے مطابق کہوٹہ میں گزشتہ روز عید میلاد النبی ؐ انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ۔مرزی جلوس کی قیادت خطیب اہلسنت مولانا ادریس ہاشمی ، پروفیسر عبدالصبور سیفی، مولانا ظہور نقیبی ، غلام مرتضیٰ ستی ، راجہ وحید احمد ، ڈاکٹر عارف قریشی ، راجہ ظہور اکبر، قاضی عبدالقویم ، راجہ فیصل عزیز ، مظہر بھٹی ایڈووکیٹ عبدلحمید قریشی ، راجہ طارق عظیم ودیگر نے کی ۔ تلہ گنگ سے نامہ نگارکے مطابق تلہ گنگ میں عیدمیلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی مرکزی جلوس کی قیادت ملک سلیم اقبال سردار منسور حیات ٹمن، حاجی طلحہ زبیر، ملک رفیع اللہ،ملک زاہد اعوان اور مقامی علماء کرام نے کی جلوس حسب معمول مقررہ راست سے گزر کر پر امن طور پر ختم ہوا دیوا چوک تلہ گنگ میں لنگر کا افتتاح چیئر مین ملک رفیع ھاجی طلھی زبیر اور حافط عمر ھبیب نے کیا ۔مری سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں شدید سردی کے باوجود شمع رسالت ؐکے پروانوںکی جانب سے سرکار دو عالم حضرت محمدؐ کا یوم ولا دت باسعادت اتہائی جوش وخروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے منایا گیا ۔ اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد غوثیہ سے ایک عظیم الشان اور روح پرور جلوس نکالا گیا۔جس کی قیادت اتحاد بین المسلمین پاکستان کے صدر وفاء الحق بخاری، خطیب جامع مسجد غوثیہ تسنیم سلطان چشتی اور بابو قدیر سمیت دیگر کر رہے تھے۔سیرت النبیؐ کانفرنس سے امجد ارباب عباسی، تسنیم سلطان چشتی،علامہ میاں محمد جانی،مولانا شفیق الرحمان ہاشمی، قاری محمد رمیض، ارشد محمود عباسی، قاری واجد انور قادری، محمد وقاص عباسی، مفتی محمد نذیرسمیت مری کی مذہبی،سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات نے ختم نبوت اورعید میلاد النبی ؐ پر خصوصی روشنی ڈالی۔کلرسیداںسے نامہ نگارکے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میںمیلا د النبی کے روح پرور اجتماعات ،سینکڑوںافراد کی شرکت ،دوبیرن کلاں ،سکوٹ،چوک پنڈوری اور دیگر علاقوں سے بھی جلوس نکالے گئے ۔ جلو س کی قیادت پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ موہڑہ شریف نے کی ۔ قر عہ ا ند ا ز ی کے ذ ر یعے قیصر ر شید خلیجی کلر سیدا ں ،محمد ابرا ہیم مک چو ہدریا ں زبیر نصیر کلر سیدا ں کو عمر ہ کے ٹکٹ دئیے گئے ۔ اس موقع پر حافظ سہیل اشرف ملک ،محمد اعجاز بٹ ،راجہ ظفر محمود ،حاجی محمد اسحاق،محمد ضا بر ،عا طف ا عجا ز بٹ ،سید محمود حسین شاہ ،عابد زاہدی اورعلمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بیول سے نامہ نگارکے مطابق بیول ، قاضیاں، بھڈانہ ، حبیب چوک اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبی ؐپوری مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی، مساجد ، گلیاں ، محلے ، مارکیٹیں، گھروں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا۔ بیول مین بازار کو سبز چادر سے ڈھانپ دیا گیا ، موہڑہ گجراں ، ٹکال، پکاکھوہ، ڈھوک بابا فیض بخش، موہڑہ کنیال سے بڑے جلوس بیول لائے گئے جو بعد ازاں مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوئے علمائے کرام نے جشن عید میلاد النبی پر خطاب کیا ،فضا سارا دن سرکار کی آمد مرحبا ، مدنی کی آمد مرحبا سے گونج اُٹھی آخر میں مدنی لنگر کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔دھریالہ جالپ سے نامہ نگارکے مطابق پنڈدادنخان اور کھیوڑہ اور دھریالہ جالپ سمیت تحصیل بھر میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ حضرت محمد مصطفی ؐکے یوم ولادت کے سلسلہ میں میلاد النبی کے مرکزی جلوس دھریالہ جالپ ،پنڈدادنخان،کھیوڑہ ،للِہ،جلالپورشریف اور غریبوال سمیت تحصیل پنڈدادنخان کے ہر گائوں اور قصبہ سے نکالے گئے اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مخصوص مقامات پر پہنچے جہاں علاقہ کے معروف علماء کرام نے اپنے اپنے خطابات میں سیرت النبی پر سیر حاصل گفتگو کی۔ فتح جنگ سے عدیل افضل خان کے مطابق تحصیل بھر کے دیہات سمیت فتح جنگ شہر میں جشن عید میلاد النبی ؐ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا شرقی وغربی میں دو الگ الگ جلو نکالے گئے شر قی میں مرکزی جامع مسجد کے خطیب علامہ مفتی عرفان القادری ،مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر احمد نواز خان راماں، حاجی ذوالفقار علی بلوچ، صفدر حسرت ،حاجی شیخ یونس ودیگر کی قیادت میں جبکہ فتح جنگ غربی میںسجادہ نشین پیر سید قاسم شاہ سیالوی ،چیئر مین یوسی اجوالہ سردار مختیار احمد خان ،سردار مظہر علی خان ودیگر کی قیادت میں میلاد البنی ؐ کا جلو س نکالا گیا ۔ غربی میں حاجی شیر خان اور انکے صاحبزادگان محمد خان ،محمد اکرام اور ملک محمد آفتاب کی زیر نگرانی بھی خوبصورت سٹیج سجایا گیا تھا جس پر سابق تحصیل ناظم سردار افتخار احمد خان ،سینئر صحافی سردار سلطان سکندر ،عابد عزیز خان ایڈووکیٹ اور ملک سعادت سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ دربار سائیں حاضر حضور پر بھی حاجی ساجد کی زیر نگرانی سٹیج سجایا گیا ۔ چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ ،محمد صابر صابری اور محمد عمران سٹاف کے ہمراہ جلوس کے روٹوں پر خود نگرانی کرتے رہے فتح جنگ پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے ۔حضرو سے نا مہ نگار/نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حضرو میں جشن عید میلاد النبی ؐ مرکزی میلاد کمیٹی حضرو کے زیر اہتمام انتہائی جوش و جذبہ اور روائتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ تمام شہر جلوس کی گزرگاہیں رنگ و نور ، رنگ برنگی جھنڈیوں اور خوبصورت مہرابوں سے سجایا ہوا تھا ۔ اس موقع پر مولانا عبد السلام باچا صاحب برہ زئی ، حافظ مولانا اکرام الحق ،مولانا محمد اظہر محمود اظہری و دیگر علمائے کرام اور مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر ملک وقار احمد،حاجی عارف حسین و دیگر عہدیداروں نے شہر میں لگائے گئے شہر میں لگائے گئے سٹیجوں سے حضور پاک ؐ کی سرت مبارکہ اور اسلامی تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس مو قع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، جبکہ ڈی ایس پی فیاض الحق سرکل حضرو، ایس ایچ او ملک محمد نواز ، اور دیگر سیکیورٹی کا عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔ جنڈسے نامہ نگارکے مطابق جنڈ شہر میں میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس قاری ابرار حسین قادری الحاج قاری محمد کرم الہٰی پیر غلام فرید قادری علامہ قاری محمد میاں خان گلیالوی پیر زادہ محمد حفیظ نقشبندی دریائی قاری عبدالرشید نقیبی پیر عبدالباقی قریشی ملک محبوب علی خان قاری رضا محمد چشتی قاری سلطان احمد علوی حافظ ربنواز چشتی قاری عبدالقدیر نقشبندی مفتی منظور احمد محمد اکرام الحق نورانی قاری محمد ریاض فاروقی صاحبزاہ محمد جابر حیدر ماجد ودیگر علماء کرام ومشائخ عظام کی قیادت میں نکالا گیا مسجد نور اور پنجاب بینک کے سامنے پیر محمد حفیظ دریائی سرپرست حاجی جان محمد عباسی ناظم حاجی محمد آمین صدر چوہدری محمد اویس آرائیں، محمد ارسلان حیدر محمد راشد اعظم، ماسٹر محمد ریاض نے خوبصورت سٹیج سجائے جہاں پر قاری عبدالرشید نقیبی، پیر سید سعادت علی شاہ ،چوراہی صاحبزادہ خان محمد حیدر ودیگر علماء اہلسنت نے خطاب کیا۔جلوس میں علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ اصغر حسین رئیسی ۔علامہ سید سعید حیدر ہمدانی ،حاجی عبدالستار نیازی ،ملک شاھد محمود شھدی ،حافظ عبدالنثار آرائیں ،قاری عطامحمد چشتی، مخدوم صادق، محمود قریشی، محمد نسیم گل خٹک ،صاحبزادہ حافظ وقار حسین قادری پیرزادہ محمد عمران حیدر شاہ پرنسپل چوہدری شوکت پرویز غلام مصطفیٰ اور شہر کی سرکردہ سیاسی ومذہبی اکابرین کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان ِ مصطفیٰ شریک ہوئے۔ اڈیالہ سے نامہ نگارکے مطابق اڈیالہ روڈ سے ایک سو سے زائد میلادکمیٹیوں کے زیر اہتمام 4مختلف مقامات سے عیدمیلاد النبی کے سلسلے میںریلیاں نکالی گئیں۔یونین کونسل اڈیالہ سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت حاجی افتخار احمد،یونین کونسل تراہیا اور گورکھپور کی ریلی کی قیادت مولانا عمر دین یوسفی ،یونین کونسل کلیال کی ریلی کی قیادت پیر وسید سعید جیلانی اور یونین کونسل دھاماں سیداں کی ریلی کی قیادت مو لا ناحافظ گلزار احمد چشتی اور مولانا غلام محبوب سبحانی نے کی۔لاوہ سے نامہ نگارکے مطابق تحصیل لاوہ میںبھی آمد مصطفیؐ کے حوالہ سے12ربیع الاول کادن مذہبی جوش وجذبہ سے منایاگیا مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بلا تفریق سیرت مصطفیؐپر روشنی ڈالی لاوہ مسجد صدیق اکبر میں اپنے خطاب میں مولانا شفیق الرحمن نے کہا کہ مسلمان کے کسی بھی عمل کی قبولیت کیلئے تین شرائط نیت عقیدہ اور عمل کا سنت کیمطابق ہونا ضروری ہے۔ دولتالہ سکھو سے نامہ نگار کے مطابق دھوم مچا دو آمد کی ،آگئے سرکار، میلاد مصطفیؐ کے موقع پر گلیاں بازار سج گئے غربی گوجرخان کے علاقہ جات قصبہ سکھو، بھنگالی شریف، منگھوٹ، چک دولت، بھکر اڈا ، سکھو موڑ ، کرنب الیاس، جھنگی جلال و دیگر علاقہ جات میں یوم میلاد مصطفیؐ مذہبی عقیدت و احترام، جوش و جذبہ سے منایا گیا ۔قیادت علامہ نور آصف ،ڈاکٹر طاہر نیاز، حاجی شاہد عطاری، شجاعت عطاری ،علامہ عبد الجبار و دیگر نے کی جلوس نور مسجد اختتام پذیر ہوا جہاں ممتاز عالم دین خالد محمود قادری نے خطاب کیا۔ صدر میلاد کمیٹی چوہدری شہزاد کسانہ ،سنیئر نائب صدر حبیب الرحمان ،جنرل سیکرٹری سجاد اکرم ،ٹھیکدار ظہور ، قاری بشیر احمد ، حافظ شیر احمد ،سفیر عطار،نمبردار اکمل شہزاد کی زیر نگرانی جلوس بوائز کالج نکلا گیا۔چیئرمین یونین کونسل دولتالہ پیر سید قلب عباس نقوی ، راجہ شوکت عزیز بھٹی کے متعمد راجہ نعیم نواز نے بھی شرکت کی ۔بوچھال کلاں سے نامہ نگارکے مطابق جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے تحصیل بھر میں جلوس نکالے گئے اور محافل کا انعقاد کیا گیا،عاشقان رسولؐ کے نعروں سے فضائیں گونجتی رہیںجبکہ اس بار بھی حسب معمول تحصیل انتظامیہ کے افسران نے اپنے اپنے گھروں میں ہی جن عید میلاد النبی ؐ منائی، اے سی کلرکہار اور چیف آفیسر سمیت کسی بھی افسر نے حکومتی احکامات کو ماننے کی زخمت نہ کی اور کلرکہار میں نہ رہے،مقامی پولیس کی جانب سے چند جلوسوں کو سیکیورٹی دی گئی۔جبرسے نامہ نگارکے مطابق اسلام پورہ جبر شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع الائول کا دن مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا مرکزی جلوس میں ہزاروں افراد کی شرکت ،بارہ ربیع الائول کے دن جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر اسلا م پورہ جبر شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا رنگ برنگ برقی قمقہوں اور جھنڈیوں سمیت شہر میں نیلی چادر نے عجیب سماں پیدا کر دیا ہر عاشق رسول خوشی سے جھوم اٹھا۔ علامہ اختر علی اعوان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کا معیار اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ دنیا کی ہر شے سے بڑھ کر حضور نبی ؐکی ذات سے محبت کی جائے۔پنڈی گھیب سے نامہ نگارکے مطابق ملک بھر کی طرح پنڈی گھیب شہر اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبی ؐمذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا شہر میں دو مرکزی جلوس نکالے گئے قدیمی جلوس کمیٹی چوک سے مرکزی میلاد کمیٹی ،پیر فاروق احمد میروی، پروفیسر بشیر احمد رضوی اور دیگر علماء اہلسنت کی قیادت میں نکالا گیا دوسرا جلوس معروف عالم دین مولانا بشیر احمد چشتی مرحوم کے صاحبزادگان مولانا رضاء المصطفیٰ چشتی، عطاء المصطفیٰ جمیل اور ضیاء المصطفیٰ چشتی کی قیادت میں نکالا گیا ۔ملک جاوید ،راشد منیر اور ملک ارشد زرگر کی رہائشگاہوں پر اونٹوں کا گوشت تقسیم۔ طاہر اقبال طاہری اور ملک اعجاز احمد کی طرف سے کیک کاٹا گیا دریں اثناء نواحی گائوں میانوالہ کے دارالعلوم محمدیہ سلیمانیہ زمان آباد شریف میں 97 سالہ قدیمی جلوس عید میلاد النبی ؐ کا جلوس مہتمم اعلیٰ پیر سید حسین شاہ ہمدانی اور ناظم اعلیٰ پیر سید حسن شاہ ہمدانی کی قیادت میں نکالا ۔واہ کینٹ سے نامہ نگار کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔12ربیع الاول کے پُر نور دن کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی سے ہوا اور وطن عزیز کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مرکزی سیرت کمیٹی واہ کینٹ اور مرکزی شعبہ ویلفیئر کے مشترکہ تعاون سے صبح ساڑھے آٹھ بجے میلاد چوک (لائق علی چوک) سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس کی قیادت محمد افضل ممبر پی او ایف بورڈ و ممبر پروڈکشن کوارڈینیشن نے کی۔ سوہاوہ سے نامہ نگارکے مطابق نبی کریم ؐ پر کثرت سے درود پڑھنے والے ، دنیا سے رخصت ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور صبح شام مسجد کی طرف جانے والے ہی راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔ جامع مسجد محمدیہ غوثیہ موہڑہ روشن میںنماز جمعہ اور جشن عید میلاد النبی ؐ کے بڑے جلسہ عام سے محمد جمیل سیالوی کا بحیثیت مہمان خصوصی خطاب ۔ اٹک سے نا مہ نگارکے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح نبی آخر الزماں ؐ کا جشن ولادت ضلع اٹک میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، ڈسٹرکٹ مرکزی سیر ت کمیٹی (رجسٹرڈ) اٹک کے زیر اہتمام 52واں سالانہ جشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس شایان شان طریقے سے شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم سے نکالاگیا جس میں 140میلاد پارٹیوں نے شرکت کی جلوس کا افتتا ح مہمانان خصوصی ڈی پی او اٹک عباد ت نثار ، چیئر مین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ ، وا ئس چیئر مین ملک طاہر اعوان ، امیدواران پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان ،حا جی محمد اکر م خان ، سول جج چو ہدری عبدالسلام تھے صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کی جبکہ جلوس کی قیادت کر نے والوں میںاے سی مر ضیہ سلیم ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان ، سینئر ہیڈ ما سٹر گور نمنٹ پا ئلٹ سکول شیخ آصف محمود صدیقی، مرکزی سینئر نائب صدر جے یو پی صاحبزاد ہ سعید احمد آف دریا شریف ، صاحبزادہ عبد الظاہر رضوی سمیت دیگر شخصیات کے علاوہ ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔