افغانستان کے صوبے ننگرہار میں غیرملکی افواج کے فضائی حملے میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک

Dec 03, 2017

کابل (نوائے وقت نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں غیرملکی افواج کے فضائی حملے میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بمباری ننگر ہار کے ضلع خوگیانی اور آچین میں کی گئی، فضائی حملوں میں داعش کے 8 جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فضائی حملہ خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں کیا گیا جہاں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں 4 شدت دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے حملوں میں داعش کے جنگجووں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔کابل کے علاقے باغ قزےر مےں دھماکے سے 4افراد زخمی ہو گئے، سےکورٹی فورسز کے کنٹےنر مےں مقناطےسی بم نصب تھا۔


افغانستان

مزیدخبریں