نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی عدالت برائے جنگی جرائم کے کورٹ روم میں خودکشی کرنے والے مجرم سلوبوڈان پرالجَک کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے فرانزک ماہرین کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نعش میں سنکھیا زہر کی موجودگی پائی گئی ہے۔
کیمیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ کمرہ عدالت میں بوسنیائی کرواٹ جنگی مجرم نے پوٹاشیم سائنائیڈ زہر پیا تھا۔ ڈچ استغاثہ نے پرالجَک کی خودکشی کے بعد فوری پوسٹ مارٹم کا اعلان کر رکھا تھا۔
جنگی مجرم پرالجَک کا پوسٹ مارٹم موت کی وجہ سنکھیا بنی
Dec 03, 2017