کراچی: رینجرز کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، جعلی لائسنس بنانے میں ملوث 7 ملزم گرفتار

کراچی ( خصوصی رپورٹر) رینجر ز سندھ نے لیا قت آبا د میں کار روائی کے غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت اورجعلی اسلحہ لا ئسنس بنا نے میں ملو ث7 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے یہ کار روائی گرفتار فیضا ن خان کی نشاندہی پر کی گئی سندھ ریزو پولیس میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمردراز خا ن ، حوالدار سید نادر علی شاہ اور اسپیشل بر انچ میں تعینات حوالدار سید شاہد علی شامل ہیں ، ان کے علا وہ زوہیر کما ل ، صدام صدیقی ، اور سیا سی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر کامران پر یڈی جو کہ متعدد با رجیل کاٹنے کے بعد بھی خو د کار ہتھیا ر حوالدار نادر شاہ کو فروخت کر نے میں ملوث ہے۔ 2 عدد رائفل ، 3-G18 عدد مختلف ہتھیا روں کے میگزین ، مختلف اقسام کے سینکڑوں راﺅ نڈز جبکہ جعلی دستا ویزات میں140 عدد جعلی اسلحہ لائنسس بشمو ل کمپیو ٹر ائز ڈ اسلحہ لائنسس بمعہ نا درا فارم ، 233 عدد مختلف اقسام کے جعلی ڈاکو منٹس ، میٹرک ،انٹر میڈیٹ اور گریجو یشن کی 75 عدد جعلی ڈگریاں ، 7 عدد جعلی ڈرائیو نگ لا ئسنس شامل ہیں۔ مزید برآں ملز مان کی نشاندہی پر جعلی دستا ویزات کی تیاری میں استعمال ہونے والا سا ما ن بشمو ل کمپیو ٹر ز کلر پر نٹرز ، کا رڈ پر نٹنگ اینڈ کٹنگ مشین ، لیمینیشن مشین ، سٹیشنری اور پر نٹنگ میڑیل بھی بر آمد کرایا گیا۔ کا میا ب آپریشن پر ڈی رینجر ز نے رینجر ز پو لیس کی ٹیم کو مبا ر کباد دی اور ان کی پیشہ وارانہ صلا حیت اور ٹیم ورک کو سراہا ہے۔ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک،ایک منشیا ت فروش بلدیہ کی مدینہ کالونی سے گرفتار جبکہ اورنگی سے ایک شخص کی لاش ملی ،کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں واقع واٹرگراﺅنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ اورنگی نالہ سٹاپ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ، پولیس کے مطابق مقتول کو قتل کے بعد نعش کو رضائی میں لپیٹ کر پھینک دیا گیا۔بلدیہ مدینہ کالونی میں پولیس نے ایک منشیات فروش وسیم کو 450 گرام منشیات سمیت گرفتار کرلیا،ملزم نے گرفتاری کے بعد لاک اپ میں خودکشی کی بھی کوشش کی جسے ڈیوٹی پر موجود سپاہی نے ناکام بنادیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں اسلام چوک کے قریب پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق آگ آئل ٹینکر سے پٹرول ٹینک میں پٹرول ڈالنے کے دوران لگی۔ آگ کے شعلوں سے پٹرول پمپ اور آئل ٹینکر جل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
رینجرز/ کارروائی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...