کوئٹہ(بیورو رپورٹ)نیب بلوچستان نے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ایکسین عدیل انور کو سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈر ز میں خورد برد کے الزام میں کراچی سے گرفتار کرلیا۔ نےب ذرائع کے مطابق حال ہی میں شروع کی گئی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزم عدیل انورنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری ٹینڈرز من پسند افراد کو دے کر کروڑوں روپے جیبوں کی نذر کئے۔ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ملزم کو کل احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
گرفتار
کوئٹہ: خوردبرد کے الزام میں ایکسین کراچی سے گرفتار
Dec 03, 2017