کراچی ( وقائع نگار)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریرکیس کی سماعت ہوئی ‘دوران سماعت قمرمنصور‘شاہدپاشا‘امجداللہ اوردیگراے ٹی سی میں پیش ہوئے جبکہ فاروق ستار کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ فاروق ستاربیماری کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے‘حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جو عدالت نے منظور کر لیا‘عدالت نے جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 6جنوری تک ملتوی کر دی اور مفرورملزم بانی ایم کیوایم کے ایک بارپھروارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔