ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلویز اور چینی کمپنی سی آر آر سی کے درمیان ٹرینوں کے انجنوں کی اوورہالنگ‘ مرمت اور سپیئر پارٹس کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ طے پانے والے 3 سالہ معاہدہ کے دوران چینی کمپنی سی آر آر سی زیانگ سہ ماہی‘ ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر انجنوں کی اوورہالنگ‘ دیکھ بھال کی ذمہ دار ہو گی۔ معاہدے کے مطابق پہلے سال 40 انجنوں کی مکمل اوورہالنگ اور مینٹیننس کرے گی جس سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ان انجنوں کی کارکردگی اور لائف میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ ریلوے ملازمین تربیت حاصل کر کے مزید ملازمین کو انجنوں بارے تربیت دے سکیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکن انجنوں کی مرمت دیکھ بھال کے معاہدے کئے جائیں گے جس سے موسم گرما میں دیکھ بھال کے معاہدے کئے جائیں گے جس سے موسم گرما میں انجنوں کے فیل ہونے کی شرح میں کمی واقع ہو گی۔
پاکستان ریلویزاور چینی کمپنی کے درمیان انجنوں کی اوورہالنگ ، سپئیر پارٹس فراہمی کا معاہدہ
Dec 03, 2017