نئے پاکستان میں عام آدمی خوشحال ہو گا‘ عثمان بزدار‘ وزیراعلی بلوچستان سے ملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس لاہور میں بلوچستان کے وزےراعلیٰ جام کمال خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بےن الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خےال کیا گیا اور دونوں وزرائے اعلیٰ نے نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا ہم نے مل کر نیا پاکستان بناناہے اور وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں عام آدمی خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دیگر صوبوں کی ترقی کی بھی خواہاں ہے۔ نئے پاکستان مےں بلوچستان کا کردار کلےدی اہمےت رکھتا ہے اور بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔ بلوچستان میں کارڈیالوجی سینٹر اور چلڈرن ہسپتال بنانے میں تعاون کریں گے اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کےلئے جو کچھ ہوا کریں گے۔ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کےلئے مل کر آگے بڑھیں گے اورصوبوں کے درمیان یکجہتی، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا کیونکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کےلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے عثمان بزدار کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اس موقع پر کہا پنجاب میں بلوچستان کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے اور پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اور ہم وطن کی ترقی کیلئے ایک ہیں ۔وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس میں بزدار قبیلے کے عمائدین نے طور خان بزدار کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بزدار قبیلے کے عمائدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مسائل سے آگاہ کیا۔ بزدار قبیلے کے عمائدین نے ضلع بارکھان میں چھپر تا کھرڑ بزدار، ضلع بارکھان میں بواٹہ سے براستہ مہمد صمند تا کھرڑ بزدار کی تعمیر و مرمت بستی حیات محمد، بستی ماربل اور ضلع موسیٰ خیل کی بستی دودر رحمت خان میں بجلی کی فراہمی بھی مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بزدار قبیلے کے عمائدین کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور، آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور پانی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا پانی ایک نعمت ہے لہٰذا پانی کے ضیاع کو روکنا ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے پانی بچا کر رکھنا ہوگا۔ آبی وسائل کے ذخیرہ کیلئے نئے ڈیمز بنانا ضروری ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت آبی وسائل کی منصوبہ بندی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے یہ دن منانے کا مقصدخصوصی افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے مربوط اقدامات کرنا ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...