قائمہ کمیٹیوں کیلئے حکمت عملی کی تیاری‘ وزیراعظم نے اہم اجلاس آج بلا لیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے (آج) پیر کو اہم اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے اپوزیشن کی حکمت عملی اور مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا اپوزیشن کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ارکان کے ناموں کے لیے مزید انتظار کیا جائے یا نہیں جبکہ چیئرمین پی اے سی کے نام پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں سپیکرقومی اسمبلی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان عامر ڈوگر اورسیاسی معاون نعیم الحق بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی کارروائی کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم اجلاس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...