مقبوضہ کشمیر : بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ دو بھارتی فوجی ہلاک کشمیری آج سے ہفتہ انسانی حقوق منائیں گے

Dec 03, 2018

سرینگر(نوائے وقت رپورٹ +اے این این+ کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں اکھنور سیکٹر پر اپنی ہی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2بھارتی فوجی واصل جہنم اور دیگر2زخمی ہو گئے جبکہ نیلورہ لتر پلوامہ میں قابض سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شہری بشیر کو شدید زخمی کردیا ،لشکر جنگجو کی شہادت پر سوپور میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔اکھنور سیکٹر میںیہ دھماکہ سرحد پر دراندازی روکنے کے لئے بھارتی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔ آج پےر سے کشمیری عوام آج انسانی حقوق کا ہفتہ منائےں گے۔ مشترکہ آزادی پسند قےادت علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپےل پر عوام بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے علاقوں میں مساجد کے باہر موم بتیاں اور مشعلیں روشن کریں گئے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے دفتر واقع آبی گزر پر بھارتی فورسز نے چھاپہ مار کر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری کو گرفتار کرلیا ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ضروری طبی تشخیص کیلئے خیبر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ضروری ٹیسٹ کئے۔پلوامہ ، شوپیاں اور نوگام سرینگر علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی حبہ کدل میں ایک نوجوان کی گرفتاری کیخلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور دھرنا دیکر نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چیرمین حریت سید علی گیلانی نے کشتواڑ میں پولیس کی جانب سے ایک عسکریت پسند کی ماں اور دو بہنوں کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں صنف نازک کو جنگی ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا ہے۔ مشترکہ حریت قیادت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ آج (پیر سے ) سے انسانی حقوق کا ہفتہ منا کر بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریں۔حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے سرینگر میں ایک بیان میں لوگوں سے کہا کہ وہ عالمی برادری کی توجہ بھارتی فورسز کے مظالم کی طرف مبذول کرانے کے لیے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیںاور اپنے علاقوں میں نماز مغرب کے بعد مساجد کے باہر موم بتیاں اور مشعلیں روشن کریں۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت پرمقبوضہ کشمیر میں عوام دشمن اور جارحانہ پالیسیاں ختم کرانے کیلئے دباﺅ ڈالیں۔ بھارتی حکومت کی اےما پرگورنر انتظامیہ نے مالیاتی ادارے جموں کشمیر بنک کی خود مختاری محدود کر دی ہے ۔ اس فیصلے کے خلاف جموں کشمیر بنک کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس نے ریاست بھر میں ضلع صدر مقامات پر احتجاج کیا ۔سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے پاکستان بھارت کی دوستی بہت اہم ہے جس دن دونوں ممالک کی دوستی ہوگی اس دن کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا کرتار پور راہداری کی طرح دونوں طرف کے کشمیر کے راستے بھی کھلنے چاہئیں پھر معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

کشمیر

مزیدخبریں