بھارت : انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی کی نئی حکمت عملی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ میں اضافہ کر دیا

ممبئی (صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم اور ان کی جماعت نے آئندہ انتخابات جیتنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ نریندر مودی اور بی جے پی نے سنگ پریوار کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں اضافہ کردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ابتدا سے ہی پاکستان کے مخالف رہے ہیں۔ ممبئی حملے ہوں یا کوئی اور کارروائی مودی کا ہدف ہمیشہ پاکستان ہی رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حالیہ پاکستان مخالف تقریر اور بھارتی آرمی چیف کے اسلام آباد مخالف بیانات انتخابات جیتو پالیسی کا حصہ ہیں۔مودی گجرات سے نئی دہلی بھی پاکستان مخالف پالیسی انتہاپسندوں کو خوش کرنے کے بعد پہنچے حالانکہ رافیل طیارہ ڈیل میں فرانس کے اس وقت کے صدر فرانسوا اولاند نے مودی کی کرپشن کے پول کھول دیئے ہیں۔
مودی حکومت نے پاکستان کے واٹر کمشن کو بھی اپنے ڈیموں کے معائنے کی اجازت نہیں دی۔ آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کے ڈھونگ کو ایک سال مکمل ہونے پر باضابطہ تقریب بھی منائی گئی۔ بی جے پی نے ہندو شدت پسندوں کو خوش کرنے کیلئے گھر واپسی مہم کے دوران مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کا قتل عام کیا۔مودی حکومت کی نفرت کی سیاست کے خلاف احتجاج کرنے اور سرکاری اعزازات واپس کرنے پر مصنفین، اداکاروں، صحافیوں اور سماجی شخصیات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مودی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...