راجستھان : کانگریس کے جلسہ میں پاکستان زندہ کے نعرے سٹیج پر سدھو مسکراتے رہے

Dec 03, 2018

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں بھی ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں کانگریس کے جلسہ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ جلسہ میں کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سندھو بھی موجود تھے۔ اس دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے رہے اور سدھو سٹیج پر بیٹھے مسکراتے رہے۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں پر بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں۔ نعرے لگا کر بھارتی عوام نے پاکستان سے محبت کا پیغام دیا ہے۔ اس طرح پاکستان کی طرف سے بھارت کو حالیہ اقدامات اور مذاکرات کی پیش کش کا حکمرانوں کو تو اثر نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی عوام نے اس کا اثر ضرور لے لیا ہے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر اپنے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
نعرے

مزیدخبریں