سرگودھا گھر سے تنگدستی دور کرنے کیلئے جعلی پیر کے کہنے پر ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا

سرگودھا( نامہ نگار) گھر سے تنگدستی دور کرنے کیلئے جعلی پیر کے کہنے پر ڈیڑھ سالہ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا۔ پولیس نے والدین سمیت 2 خواتین اور 3 مردوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ تھانہ اربن ایریا کے علاقہ اعظم پارک ہاتھی چوک میں معاشی تنگدستی کا شکار اہل خانہ کو عامل نے بچی کی قربانی کا کہا جس پر سوتیلی ماں، والد مبشر رسول نے ڈیرہ سالہ بچی کو عامل کے کہنے پر گھر کے حالات بہتر کرنے کے چکر میں گلا کاٹ کر قتل کر ڈالا۔ بعدازاں اسے سول ہسپتال ڈی ایچ کیو لے آئے جہاں ہسپتال عملہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر والدین کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ رات گئے جنات نے بچی کا گلا کاٹ کر مار دیا تھا۔ ڈیڑھ سالہ سویر اکے جسم پر تشدد کے نشانات بھی دیکھے گئے بچی کی ایک بازو پر کلائی کے قریب تیز دھار آلے سے لگائے جانے والے کٹ کے زخم کا مندمل ہوجانے والا نشان، ہاتھ کاٹنے کی کوشش بھی نمایاں ہے۔ معلوم ہوا کہ پیر کے کہنے پر ہی کٹ لگائے جاتے رہے۔
بیٹی قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...