اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک۔ چین مشترکہ فضائی ”مشق شاہین سات“ پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔ اس مشق میں شریک چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمےان بلعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمےان بلخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاک فضائیہ اپنی فضائی اور زمینی عملے کی آپریشنل تربیت کے لئے با قاعدگی سے اندرون اور بیرونِ ملک دوست ممالک کے ساتھ اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق ”شاہینVII-“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین VIمشقوںمیں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔پاکستان اور چےن کے درمےان بہت قریبی تعلقات ہیںاور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
فضائیہ مشقیں