لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل واپڈا اور پنجاب کلرز کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائیگا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے آرمی اور ایچ ای سی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری چیمپیئن شپ کے دونوں سیمی فائنل گذشتہ روز کھیلے گئے۔ پہلا سیمی فائنل پنجاب کلرز اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز رہا میں پنجاب کلر نے پنلٹی شوٹ آوٹ پر کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول سے برابر تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے یکطرفہ مقابلے میں ایچ ای سی ٹیم کو چار صفر سے مات دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ چیمپیئن شپ کے اختتامی روز آج واپڈا اور پنجاب کلرز کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل واپڈا اور پنجاب کلرز کے درمیان آج ہوگا
Dec 03, 2018