جرمنی کو 30 لاکھ ہنرمندوں کی ضرورت‘ افرادی قوت تیار کریں: وزارت خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارت خارجہ نے وفاقی اور صوبائی محکموں کو ایک خط کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ جرمنی میں ہزاروں ہنر مندوں کی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کیلئے افرادی قوت تیار کی جائے۔ خط میںبتایا گیا ہے کہ جرمنی کو 2030ء تک تیس لاکھ ہنرمندوں کی ضرورت پڑے گی جنہیں جرمنی کی امیگریشن دی جائے گی۔ جن شعبوں میں اعلیٰ مہارت کے افراد جرمنی کو درکار ہیں ان میں انجینئرز، ہیلتھ کئیر، آئی ٹی سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان ماہرین کو اس کیٹیگری میں جرمن امیگریشن دی جائے گی جو جرمن زبان بولنے اور سمجھنے کی استعداد رکھتے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...