جدہ(آئی این پی)تیز رفتار کار جنوبی ابحر کے سمندر میں گر گئی۔ ڈرائیور خاتون تھی اور اسکے ہمراہ سہیلی بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ ایک نوجوان نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ساحل سمندر پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیٹھا تھا۔ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی ، فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور سمندر میں جاگری۔